بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو
بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو

نگراں وزیر اعظم کون؟ مولانا فضل الرحمن کی بھی دبئی روانگی کا امکان

اسلام آباد: حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بھی جلد دبئی روانگی متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پہلے سے دبئی میں موجود ہیں جس کے بعد اب مولانا فضل الرحمن کے دبئی جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح 3 اہم رہنما دبئی میں اکٹھے ہوئے تو بڑی بیٹھک سجنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس کے دوران نگران وزیراعظم کے معاملے پر اعتماد میں لیا گیا ۔