اسحاق دار کا نام ہمارے ساتھ  شیئر نہیں ہوا، فائل فوٹو
اسحاق دار کا نام ہمارے ساتھ  شیئر نہیں ہوا، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم فائنل کرنے کی خبریں جعلی ہیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سے متعلق ہمارے ساتھ کوئی نام شیئر نہیں ہوا، نگران وزیراعظم فائنل کرنے کی خبریں جعلی ہیں۔

نگران وزیراعظم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کل جعلی خبر کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، نہ کوئی نام پیپلز پارٹی کو پیش کیا گیا نہ ہم نے کسی نام پر اتفاق کیا۔ 3 رکنی کمیٹی بن گئی جب مشاورت ہو گی تو نام بارے بتا دیا جائے گا۔ بروقت الیکشن پر ہی ملک میں بہتری آئے گی۔

شیریں رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز دبئی میں میٹنگ کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں، دبئی میں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ آج تک اسحاق ڈار کا نام شیئر نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئین کے تحت بروقت الیکشن ہوں۔