اسلام آباد(اُمت نیوز)شادی شدہ خاتون دیربالا کے نصراللہ سے فیس بک پردوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہے
بھارتی راجستھان سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون انجو نے پاکستان میں داخلے سے قبل واہگہ بارڈر سے اپنی ویڈیو بھی شیئرکی تھی۔
پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی انجو نے امرتسر شہر میں بھارتی سرحد عبور کی۔
نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی انجواپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔
تازہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ انجو واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئی تھیں۔ یہ ویڈیو انجو نے خود بنائی تھی۔
A married woman from Rajasthan travelled to Pakistan to meet her rumored FB lover. She had left home on the pretext of going to Jaipur for a few days. Is it another case like Seema Haider? Watch to know more.#India #Pakistan #LoveStory #Rajasthan #Woman pic.twitter.com/Z4zd4sFqT4
— IndiaToday (@IndiaToday) July 24, 2023
دوسری جانب پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز نصراللہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا ہے کہ دونوں کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
29 سالہ نصر اللہ نے کہا کہ 34 سالہ انجو سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، وہ مزید کہامیرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔واضح رہے کہ انجو ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔