نیب کا پرویز الہیٰ کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی احتسابی ادارے ”نیب“ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الہیٰ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
نیب مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا۔
نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔