اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے اسلام آباد سے گوادر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد و افتتاح کریں گے، منصوبوں میں 102 کلومیٹر بسیمہ-خضدار روڈ، 55 کلومیٹر آواران-جھلجاؤ روڈ شامل ہیں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 132 کے وی کی پنجگور-ناگ-بسیمہ-نل ٹرانسمشن لائن سرفہرست ہیں۔
دورہ کے دوران وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم اور تقاریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے شکوہ کیا ہے کہ بلوچستان مالی مشکلات سے دوچار ہے، وفاق نے صوبے کو مالی بحران سے نکالنے کے وعدے پورے نہیں کئے۔