کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی، مراد علی شاہ
9اور 10محرم کو سیکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔
پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس پہلی بار بند نہیں ہوئی،9 اور10محرم کو سیکیورٹی کے باعث موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 9محرم الحرام کے حوالے سے جلوس نکالے جارہے ہیں،9 اور10محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی کے مکمل انتظامت ہیں،امید ہے جلوس خیرو عافیت سے اختتام پذیر ہوں گے،مراد علی شاہ نے کہاکہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آیا ہوں،چھوٹے موٹے تھریٹ الرٹ ہیں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں،جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔