بالاکوٹ میں حادثے میں 3سیاح جاں بحق

گیٹی داس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ  پیش آیا، متعدد زخمی ہوئے۔

July 28, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بالاکوٹ کے قریب حادثے میں 3سیاح جاں بحق ،متعدد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں گیٹی داس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ  پیش آیا ہے ، حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔