فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس رکوانے کیلیے عمران خان پھر سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلیے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں 342کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلیے اپیل دائر کردی، درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔