فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس، عمران خان کا 342 کا بیان کل ریکارڈ ہوگا

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا342 کا بیان  کل ریکارڈ کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کا معاملہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلیے کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو صرف مایوس کیا، ایسی درخواستوں کا مقصد ٹرائل کو تاخیر کا شکار بنانا ہے۔