وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف بحری جہاز طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب میں ترک نائب صدر بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والے دوسرے ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کو آج لانچ کیا جائے گا۔
وزیراعظم سے کراچی میں ترک نائب صدر کی ملاقات بھی ہوگی۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے جبکہ شہباز شریف کراچی قیام کے دوران تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا شہر قائد کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔