کوئٹہ : اسپنی روڈ پر دھماکا اور سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔موصول کردہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن خروٹ آباد کے قریب ہوا۔
ایس ایچ او خروٹ آباد نے بتایا کہ ہلاک شخص کے پاس بارودی مواد تھا، اور ہلاک شخص پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا، لاش کوتحویل میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔