کوئٹہ:سریاب روڈ پرلہڑی اور رئیسانی قبائل میں تصادم،3 افراد جاں بحق
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وزیر اسلم رئیسانی کا بھتیجا ہارون رئیسانی بھی شامل
August 2, 2023 · قومی
کوئٹہ: سریاب روڈ پر جائیداد کے تنازع میں دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دو گروپوں لہڑی اور رئیسانی قبائل میں تصادم کےبعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ مرنے والوں میں نواب اسلم ریئسانی کا بھتیجا ہارون ریئسانی بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے سلسلہ میں پیش آیا، گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے باعث گرد و نواح میں خوف ہ ہراس پھیل گیا۔