اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔حسین امیر عبد الہیان سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔دوطرفہ تعلقات ، تمام شعبوں میں فروغ،علاقائی و عالمی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔پاک ایران سرحد پر 3مزید سرحدی منڈیوں کے قیام پر بھی گفتگو ہوگی۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ہم منصب بلاول بھٹو زرداری، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے۔