دریائے ستلج کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی
کشتی میں سوار 40 میں سے 33 افراد کو چبا لیا گیا جب کہ اس سے قبل بچوں سمیت چار لاشیں نکالی گئی
حویلی لکھا(اُمت نیوز) دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
حکام کے مطابق تیسرے روز سرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی، تھی جس میں 40 افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار 40 میں سے 33 افراد کو چبا لیا گیا جب کہ اس سے قبل بچوں سمیت چار لاشیں نکالی گئی