نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

لاہور(اُمت نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت اور زرعی ماہرین کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہے۔
دورے کے دوران پنجاب حکومت کے وفد اور ازبکستان حکام کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔