کراچی: ریلوے ٹیم نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،ابتدائی تحقیقات کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ مرتب کرلی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں شامل ہے،ریلوے شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل نے حادثے کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔
جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمیئج پائے گئے ہیں، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کیلیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔