صحافیوں کے احتجاج پر حکومت نے پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا

اسلام آباد: صحافیوں کا شدید احتجاج رنگ لایا، وزیراطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کااعلان کردیا۔

مریم اورنگزیب نے پیر کو سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بل واپس لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ مخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا، بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ مل کر ہمیشہ جبر،فسطایئت اورآمریت کیخلاف جدوجہد کی، آئینی اورجمہوری سوچ پر نہ کوئی سمجھوتہ کیا نہ کرسکتے ہیں۔

دو روزقبل سینیٹ میں بھی پیمرا ترمیمی بل پیش کیے جانے کے موقع پراپویشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس نے بل واپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ دیر آید درست آید،حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔