پشاور: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے وزرا کے لیے نیوٹرل افراد کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمے درای ادا کر سکیں۔
اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نگران کابینہ کے 4 وزرا کے علاوہ باقی سب تبدیل ہوں گے لیکن اب ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ پوری کابینہ تبدیل کی جائے گی جس کے لیے نام فائنل ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی بھی تبدیلی کی خبریں آرہی ہیں اور اس ضمن میں کہا جا رہا ہے کہ گورنر کے لیے غیر سیاسی امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔