ہزارہ (اُمت نیوز)ہزارہ ٹرین حادثے کے بعد اَب ٹریک بھی بحال کردیا گیا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے۔
لاہور میں ہزارہ ٹرین حادثے نے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر کردیا، مسافروں کی جانب سے گھنٹوں ٹرین کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کےحادثے کے پینتس گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کردیا ہے، ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، پہلی ٹرین خیبر میل اپ ٹریک سے گزاری گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 29 میں سے 18 افراد کی لاشیں سندھ کے مخلتف علاقوں میں شناخت کے بعد ان کے گھر کے لئے روانہ کی گئی تھی۔
جب کہ ہزارہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق ٹنڈو آدم سے تھا جن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی حادثے کی وجہ قرار پائی ہے۔