اسلام آباد(اُمت نیوز)ن لیگ کے آفس کو آگ لگانے ،جلاؤگھیراو کے مقدمے کی سماعت،عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی
فاضل جج کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت میں توسیع کی تاریخ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائیگا۔