شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے 3،3نام سامنے رکھے جائیں گے، فائل فوٹو
شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے 3،3نام سامنے رکھے جائیں گے، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم کون، شہباز شریف اورراجہ ریاض کے درمیان ملاقات طے

نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کیلiے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات طے  پا گئی،ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  نگران وزیراعظم کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کی بڑی بیٹھک کل ہو گی،شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے 3،3نام سامنے رکھے جائیں گے، اتفاق رائے پر نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔