سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، فائل فوٹو
 سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس فیصلے کیخلاف اپیل پرعائد اعتراض ختم

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ کیس فیصلے کیخلاف اپیل پر عائد اعتراض ختم کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراضات ختم کر کے نمبر لگا دیا گیا۔ عمران خان کی توشہ خانہ کیس فیصلے کیخلاف اپیل  کو 273 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے اپیلیں کل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اپیل کے فیصلے تک عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔