تمام بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، فائل فوٹو
تمام بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، فائل فوٹو

شکارپور میں دو گروپوں میں تصادم،7 افراد جاں بحق

شکار پور:مدیجی کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، اور متعدد زخمی ہیں۔

شکارپور کے علاقے مدیجی کے قریب دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور لاشیں جائے وقوعہ پر ہی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں برادریوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی نہ کی جس کی وجہ سے معاملہ 7 افراد کے قتل تک پہنچ گیا۔