شکار پور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، 8 افراد جاں بحق

شکار پور: دو برادریوں کے درمیان تصادم، 8 افراد جاں بحق۔ پولیس حکام کے مطابق جونیجو اور کلہوڑا برادری کے مابین زرعی زمین پر دیرینہ دشمنی کے باعث تصادم ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا جبکہ علاقہ کئی گھنٹوں تک گولیاں کی تھڑ تھڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

ڈی ایس پی تاجو دیرو سید وریل شاہ نے 8 ہلاکتوں اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے صورتحال کو سنبھالتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے جس پر کئی افراد پہلے بھی قتل ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق قتل ہونے والے کلہوڑا اور جونیجو برادری کے افراد کریمنل کیسوں میں مطلوب ہیں جنکا مزید ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔