نثار کھوڑو سینئر صوبائی وزیر بن سکتے ہیں، فائلفوٹو
 نثار کھوڑو سینئر صوبائی وزیر بن سکتے ہیں، فائلفوٹو

سندھ اسمبلی آج رات تحلیل کردی جائے گی

کراچی: محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا، امشیرقانون کے مطابق سندھ اسمبلی آج 11 اگست  کی رات تحلیل کردی جائے گی۔

محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، اور مشیر قانون مرتضی وہاب نے ڈرافٹ تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

شیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کردی جائے گی، اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی، تاہم اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر قانون نے بتایا کہ محکمہ قانون سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے گا، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کریں گے، اور گورنر کے دستخط کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔