ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کی، فائل فوٹو
ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کی، فائل فوٹو

پی آئی اے کا یوم آزادی پرکرایوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد: پی آئی اے نے یوم آزادی کے موقع پر  پروازوں میں 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

پی ائی اے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کو تمام اندرون ملک پروازوں پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی ائی اے کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر قومی ایئر لائن کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، جس کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں.

ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے مؤثر ہوں گے۔