چارسدہ: ڈی ایس پی تحصیل شبقدر کے دفتر پر دستی بم حملہ

ڈی ایس پی محفوظ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

August 10, 2023 · قومی

چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی تحصیل شبقدر کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی ایس پی گل شید خان نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

دستی بم حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری پہنچی۔پولیس نے حملے کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔