شہری اربوں مالیت کی نقدی- قیمتی گاڑیوں- موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے، فائل فوٹو
شہری اربوں مالیت کی نقدی- قیمتی گاڑیوں- موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے، فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: دولہے کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق

شمالی وزیرستان :  تحصیل سپین میں شادی کی تقریب میں دولہے کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے شمالی وزیر ستان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دولہے نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم کے 3 بھتیجے جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔