ایک دیشت گرد کوگرفتارکر لیاگیا، فائل فوٹو
ایک دیشت گرد کوگرفتارکر لیاگیا، فائل فوٹو

باجوڑ؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک اورایک کو گرفتار کرلیاگیا، آپریشن کے دوران سپاہی محمد شعیب شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں آپریشن کیا، آپریشن 12اور13 اگست کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ ایک کوگرفتارکرلیاگیا، دہشت گردوں  کے قبضےسے دھماکا خیزمواد اور خودکش جیکٹ بھی برآمدہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد شعیب نے وطن پر جان قربان کردی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔