ملزمان نے طالب علم احسان کو 6 جنوری کو قتل کیا تھا، فائل فوٹو
ملزمان نے طالب علم احسان کو 6 جنوری کو قتل کیا تھا، فائل فوٹو

طالبعلم کو کوچنگ سینٹر کے اندر قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم احسان کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان واردات کے بعد سے پنجاب فرار ہوگئے تھے۔

رواں سال کے آغاز پر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع کوچنگ سینٹر میں طالب علم احسان کو قتل فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے احسان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتارملزمان میں مرکزی ملزم محمد طلحہ اوراس کا ساتھی لقمان شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم احسان کو 6 جنوری کو قتل کیا تھا، اور واردات میں کلاشنکوف استعمال کیا تھا، جب کہ واقعے کے بعد سے پنجاب فرار ہوگئے تھے۔