اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہارن اور باجوں کے استعمال پر پابندی
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ
August 13, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، سڑکوں پر ہارن اور باجوں کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کے دن دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،سڑکوں پر ہارن اور باجوں کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔