کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان دوسری ملاقات ختم،نگران وزیراعلی کےلیے آج بھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
گران وزیراعلی سندھ کے لیے آج بھی کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اوروزیراعلی مراد علی شاہ کےدرمیان کل ایک اور ملاقات ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصارنے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری مشاورت کا دوسرا دور تھا، مختلف نام نگران وزیراعلی کے لیے زیرغور آئے مگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پرمزید مشاورت کرینگے، کوشش ہےکہ کسی نام پر متفق ہوجائیں، اگراتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائےگا۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شعیب صدیقی، یونس ڈھاگا اور ڈاکٹر صفدرعباسی کے نام دیے گئے ہیں۔