ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے جذبے اور نیت سے پاکستان واپس آئی ہوں سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ وہ کیا جو کرنا چاہتی تھی کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی اگر پرواہ کرتی تو سب کچھ چھوڑ کر پاکستان نہ آتی۔

انھوں نے کہا کہ زندگی میں کافی مشکل فیصلے کیے خاص طور پر اپنے پروفیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے، میں بی بی سی کو چھوڑ کر پاکستان آئی، انسان کو اپنا راستہ خود بنانا چاہیے، سب سے ضروری یہ بات ہے کہ انسان جو بھی کرے اس کا ضمیر مطمئن ہونا چاہیے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ آج کل ”نئے جذبے نئی نیت کے ساتھ پاکستان آئی ہوں“ پاکستان کے ساتھ میرا لگاؤ ہے جو سیکھا ہے وہ واپس دینا بھی چاہتی ہوں، سیاست میں حصہ ڈالنا چاہتی ہوں، صحافت میں موقع نہیں ملتا ورنہ صحافت میں بھی حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔