صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا، فائل فوٹو
صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا، فائل فوٹو

انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ نے ایوان صدر میں بطور آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ہوئی۔صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہبازشریف کے علاوہ سابق وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوتے ہی نگران کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں شروع,نئے تعینات ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل کریں گے،ڈاکٹر حفیظ شیخ کا بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے,جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ بتائےجارہے ہیں,نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون,ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔