ان کی یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، فائل فوٹو
ان کی یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، فائل فوٹو

جشن آزادی، انجو پاکستان کے رنگ میں رنگ گئی

کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو پاکستان کے رنگ میں رنگ گئی،ان کی یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی خاتون انجو اپنے دوست نصراللہ سے ملنے پاکستان آئی تھی جسے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انجو کو نصراللہ اور لوگوں کے ایک گروپ کے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں انجو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔