پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فائل فوٹو
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فائل فوٹو

الوداع،الوداع !شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے بارش کے دوران سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم  شہبازشریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گارڈ آف آنر لینے کے بعد شہبازشریف نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں رخصت کیا۔