دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی، فائل فوٹو
دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی، فائل فوٹو

کراچی کے چڑیا گھر میں 26 سالہ راجو مر گیا

کراچی کے چڑیا گھر میں ایک بن مانس مرگیا جس کی عمر 26 سال تھی۔

چڑیا گھر کراچی کے  ڈائریکٹر اقبال نواز کا کہنا ہے کہ بن مانس راجو کی موت کی وجوہات جاننےکے لیے ڈاکٹرز کو طلب کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت دو مادہ بن مانس بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

کراچی کے چڑیا گھر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ نے معائنےکی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سےہوئی جبکہ اس کے پھیپھڑےاور گردے ٹھیک ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی، موت کی مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے چڑیا گھر میں ڈیڑھ سال میں 2 شیر، ایک ہتھنی اور ایک ہرن کے بچے اور پرندے مرچکے ہیں۔