کراچی : سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام پیش کئے جانے کے بعد انکے نام پراتفاق رائے کا اعلان ہوگیا،اس سلسلے بیک ڈوررابطوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اورجی ڈی اے کے اجلاس منعقد ہوئے،جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا سے بھی پارٹی رہنماؤں نے نگران وزیر اعلی کے نام پرمشاورت کی جبکہ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے مابین اتفاق رائے کیلئے گورنرکامران ٹیسوری بھی متحرک ہوئے اوردونوں جماعتوں کو نگران وزیراعلیٰ کے نام پرمتفق کرنے کیلئے رابطے کئے،گورنرنے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،پیرپگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی اوریونس سائیں کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کرکے ان سے سندھ میں متفقہ نگراں وزیراعلیٰ پرتبادلہ خیال اوراتفاق رائے کیلئے کردارادا کیا۔