اٹک میں آسمانی بجلی گرنےسےتھانے کی بلڈنگ گرگئی،5اہلکارزخمی
واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، زخمیوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
August 15, 2023 · قومی
اٹک(اُمت نیوز)اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے خورد تھانہ کی بلڈنگ گرگئی، حادثےمیں 5پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلڈنگ گرنے سے5 پولیس اہلکار ملبےتلے دب گئے، واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، زخمیوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بلڈنگ گرنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے قیمتی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔