اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی تقریر پر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ عفو اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں وہ اپنا ماضی بھول کر اب لوگوں کے سامنے وعظ کررہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، عمران خان تو ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں بھی اپیل کرسکتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہا تھا کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے،نگران وزیراعظم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز ہوا تھا اور اس پر کسی سمت سے اختلاف نہیں تھا۔