اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ صمصام بخاری نے 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تشدد کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہماراہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، تحریک انصاف سے لاتعلقی اور اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ صمصام بخاری نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سےملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مرکزی رہنماعون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ صمصام بخاری پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔