مردان میں لالچی ہمسائے کی اندھا دھند فائرنگ سے ماں 3 بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی کےمطابق جائیداد کا تنازع 4 جانوں کا خون پی گیا، واردات ہمسائے نے کی جو مقتولہ خاتون کے مکان پر نظریں جمائے ہوئے تھا اور مارکیٹ ریٹ سے بہت کم قیمت پر مکان ہتھیانا چاہتا تھا،لالچی ملزم کافی عرصے سے خاتون کے پیچھے پڑا ہوا تھا تاہم خاتون نے مارکیٹ قیمت پر مکان فروخت کیا جس کا ملزم کو رنج تھا۔
ملزم فواد مسلح ہو کر آیا اور خاتون کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، اور خاتون کو تینوں بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔