فائل فوٹو
فائل فوٹو

حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا

لاہور : عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا ، کوئٹہ پولیس نے ملزم حسان نیازی کی گرفتاری ڈال دی۔

پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ملزم جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو لاہور لانے کیلیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو چٹھی ارسال کردی، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ اباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،ملزم حسان نیازی پر سیکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کاالزام ہے۔