پشاور: 9 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس میں سابق مشیر قانون اور ایم پی اے عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
پشاورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی جلاو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی نے عارف یوسف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد سابق مشیر قانون عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ خان رازق پولیس نےعارف یوسف کوگرفتارکیا۔ واضح رہے کہ عارف یوسف پرویز خٹک دور حکومت میں مشیر قانون تھے۔