نیلامی میں آنے والی بولی کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے، فائل فوٹو
نیلامی میں آنے والی بولی کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے، فائل فوٹو

نسلہ ٹاور کیس، منظور کاکا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے کیس میں منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کی۔عدالت نے ملزم خیر محمد ڈاہری کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیرقانونی اضافی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔