خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا، فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم کا اہم اقدام ،ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد :  نگران وزیراعظم نے میڈیکل کالجزمیں داخلے کے خواہاں طلباوطالبات کیلئے اہم اقدام اٹھالیا۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔پی ایم ڈی سی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان27اگست کی بجائے10ستمبرکوہوگا،امتحان کا نصاب گزشتہ سال جیسا ہی رہے گا۔وزیراعظم نے طلبہ کی گزارش پرایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ میں توسیع کافیصلہ کیا،طلبہ کومیڈیکل کالجزمیں داخلے کے امتحان کیلئے مزیدتیاری کاوقت ملے گا۔