کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا اور میرعلی مردان خان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے آخری روز مشاورت ہوئی جس میں میرعلی مردان خان ڈومکی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی تھی۔میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔