لاہور (اُمت نیوز) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ رضوانہ ابھی چلنے کی پوزیشن میں نہیں وہ صرف اٹھ کر بیٹھ سکتی ہے اور اسے وہیل چیئر پر کمرے سے باہر لایا جاتا ہے۔
جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی ابھی پلاسٹک سرجری نہیں ہوئی، پلاسٹک سرجری کی ٹیم رضوانہ کا علاج کررہی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کی ٹیم 2 مرتبہ سر، چہرے اور کمرے کے زخم صاف کر چکی ہے، زخموں کا انفیکشن مکمل ختم ہونے کے بعد پھر پلاسٹک سرجری کی ٹیم آپریشن کرے گی۔