500روپےایزی لوڈ پر جھگڑا، دکاندار نے گاہک کو قتل کر دیا

ٹیکسلا(اُمت نیوز)ٹیکسلا میں ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندار کی فائرنگ سے گاہک جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میں دکاندار اور گاہک میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا، دکاندار اور خریدار کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ ہوئی اور دکاندار کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، دکاندار کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔