کمیٹی دو دنوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی، فائل فوٹو
کمیٹی دو دنوں میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی، فائل فوٹو

اسلام آبادمیں ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس سامنے آگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی 15میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشد دکا کیس سامنے آگیا، والدہ کا موقف ہے کہ بچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ملزمہ نے گرم چمچ سے میری بیٹی کو جلایا، بغیرتنخواہ دھمکی دے کر نکالا، ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ پر ثمرہ نامی خاتون نے گھر میں تشدد کیا ،خاتون نے بیٹی سے ملنے آئی والدہ کو کمرے میں بند کر دیا۔

ایف آئی آر میں بچی کو حبس بے جا میں رکھنے،دھمکیاں دینے اور ٹارچر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس نے متاثرہ بچی عندلیب کی والدہ کی درخواست پر تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے  ملزمہ کو گرفتارکرلیا۔